آئندہ سال کے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز کم کیے جائیں،شہباز شریف

25 February, 2026

اسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، بالواسطہ ٹیکسز میں چوری کو روکا جائے گا اگلے بجٹ میں ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی کی جائے گی۔پاکستان گورننس فورم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گورننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بہترین فورم ثابت ہوگا، اڑان پاکستان کو احسن اقبال بہترین انداز میں چلارہے ہیں، جون 2023 میں پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، ہم نے ملکی پہیہ چلانے کے لیے اقدامات کیے، کرپشن زدہ اداروں کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کرپشن کا منبع تھا جسے رمضان میں ختم کیا، اس ادارے کے ذریعے لوگوں کی جیبوں میں اربوں روپے جارہے تھے، دو سو ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی تھی جس پر قابو پایا، یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی، اسی طرح بجلی کی قیمت میں سات روپے فی یونٹ کمی کی گئی، پی ڈبلیو ڈی کو بھی ختم کیا اس کے خاتمے کے خلاف بے پناہ سفارشیں آئیں مگر ادارے کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سولر کے حوالے سے جائز موقف کو سنا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ آج ہماری مجموعی اقتصادی صورتحال بہت بہتر ہے، آج شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ میں ہے، ہمیں مزید محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین