برطانیہ کا پاکستانی زائرین کےلیئے بھی ای ویزا کا اجرا

پاکستانی شہری اب برطانیہ کےسفرکے لیے ای ویزا سسٹم استعمال کرسکیں گے۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیاحت،کاروبار اور فیملی وزٹ کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکرکی ضرورت ختم کردی گئی ہے۔ہائی کمیشن کے مطابق ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع ہوگی، بائیومیٹرکس کے لیے ویزا سینٹر جانا ہوگا، کامیاب درخواستگزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق ای میل سے ملے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیومیٹرکس کےبعد پاسپورٹ لینےکے لیے ویزا سینٹر جانےکی ضرورت نہیں ہوگی۔ ای ویزا نظام سےدستاویزات کےضائع یا خراب ہونےکےخدشات بھی کم ہوں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق درخواست گزار شیئر کوڈ کے ذریعے اپنی ویزا حیثیت ثابت کرسکیں گے، ویزا پراسیسنگ کے وقت، اہلیت اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا نظام پاکستانیوں کے لیے ویزاعمل کو آسان بنائےگا، درخواست گزار ایجنٹس کے بجائے براہ راست ردرخواست دیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ویزا پہلےطلبہ اور ورک ویزا کےلیے متعارف کرایا جاچکا ہے، موجودہ اسٹیکر ویزا رکھنے والوں پر نئی تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین