پاک فضائیہ کے قندھار وپکتیا میں حملے اہم ملٹری تنصیبات تباہ کردیں

پاک فضائیہ نے بلااشتعال افغان جارحیت کے جواب میں افغانستان پر مؤثر فضائی حملے شروع کر دیے، ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ننگرہار میں ٹھکانوں کی درست نشاندہی کر کے بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا ہے،مزید حملے جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو بھی مؤثر فضائی حملے میں تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جبکہ قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈکوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس ، پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین