بولیویا کے دارالحکومت میں نوٹوں سے بھرا فوجی طیارہ گرکرتباہ 15 افراد جاں بحق

بولیویا کے دارالحکومت لا پاز کے قریب ایک کارگو فوجی طیارہ مصروف سڑک کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایک لاک ہیڈ سی130 ہرکولیس تھا جو بولیویا کی فوج کے زیرِ استعمال تھا اور بینک کے نوٹ لے جا رہا تھا۔طیارہ اڑان کے فوراً بعد ہی اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور سڑک پر جا گرا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی لیکن وجہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے بعد طیارے میں موجود نوٹ سمیٹنے کیلئے ہجوم جمع ہوگیا جسے سیکیورٹی فورسز نے منتشر کرنے کی کوشش کی۔حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے حقیقی اسباب معلوم کیے جائیں

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین