توانائی بحران، بنگلہ دیش میں سرکاری ونیم سرکاری جامعات عید تک بند

بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی بحران کے باعث ملک بھر کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت آج سے ملک بھر کی یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور توانائی بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ملک میں بجلی اور ایندھن کی بچت کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی کی کھپت میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا، جس کے نتیجے میں ایندھن کے ضیاع کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ان کے مطابق یونیورسٹی کیمپس، طلبہ کے ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال کی وجہ سے بڑی مقدار میں بجلی خرچ ہوتی ہے، اس لیے قبل از وقت تعطیلات سے قومی بجلی نظام پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں رمضان کے دوران سرکاری اور نجی اسکول پہلے ہی بند ہیں، جبکہ اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین