میرپور بورڈ کا افغانیوں کو جعلی تعلیمی ڈگریاں فروخت کرنے کا انکشاف،حقائق منظرعام پر

میرپورخاص تعلیمی بورڈ کی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کو میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

اے ایس پی قرۃ العین نے میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ افغان شہریوں نے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ڈومیسائل اورشناختی کارڈ بنوائے، سرٹیفکیٹ بنانےکے لیے50 ہزار سے 5 لاکھ فی کس وصول کیےگئے۔اے ایس پی کے مطابق کرپشن کیس میں میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سیکرٹ برانچ کے انچارج سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔ اینٹی کرپشن نے بھی بورڈکا ریکارڈ قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر رکھی ہے۔پولیس نے تعلیمی بورڈ اور سیکرٹ برانچ کے انچارج اعظم خان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا۔ملزم اعظم خان نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ نمبر بڑھانے کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کرتے تھے، فیل کو پاس کرنے کے 50 ہزار روپے لیے جاتےتھے، جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کے لیے 5 لاکھ روپے لیتے تھے۔ملزم نے بتایا کہ 2 سرکاری اور 2 نجی اسکول اس معاملے میں ملوث تھے، یہ اسکول پکے سرٹیفکیٹ کے لیے جعلی تصدیق نامہ جاری کرتے تھے،کنٹرولر بورڈ انور علیم اس سارے معاملے کا مرکزی کردار تھے، پیسوں کے لین دین کا سارا حساب کنٹرولر امتحانات کے پاس تھا

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین