امریکہ میں 57 فیصد ڈیموکریٹس اسرائیل مخالف کیوں ہیں ؟سروے جاری

امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ایران جنگ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے ایک نئے سروےکا انعقاد کیا، سروے میں بتایا گیاکہ 39 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ اسرائیل سے متعلق 32 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہے۔سروے کے مطابق تین سال پہلے صورتحال مختلف تھی جب 47 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت جبکہ 34 فیصد منفی رائے رکھتے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں کمی کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد خیال ووٹرز میں اسرائیل مخالف بڑھتی ہوئی تنقید ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ڈیموکریٹس میں اسرائیل کے بارے میں مثبت اور منفی رائے تقریباً برابر تھی، تاہم اب صرف 13 فیصد ڈیموکریٹس کی اسرائیل سے متعلق رائے مثبت جبکہ 57 فیصد کی رائے منفی ہے۔

اسی طرح آزاد ووٹرز میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جہاں مثبت رائے 40 فیصد سے کم ہو کر 21 فیصد رہ گئی ہے جبکہ منفی رائے 22 فیصد سے بڑھ کر 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین