تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکا نے ایران کے تیل پر عائد پابندیاں ایک ماہ کے لیئے معطل کردیں

امریکا نے ایران کے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد اپنی پابندیوں کو 30 دن کے لیے عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ یہ عارضی اجازت صرف اس تیل کے لیے ہے جو پہلے ہی ترسیل کے عمل میں ہے اس کا اطلاق نئے آرڈرز پر نہیں ہوگا۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور رسد میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔ایران نے اُن بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں وہ امریکا اور اسرائیل سے منسلک قرار دیتا ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر بھی وسیع اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین