ٹک ٹاکر ثناء جاوید پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد میں تھانہ ہمک کی حدود میں ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔پشتو کی مشہور ٹک ٹاکر آؤٹ لوفرہ کو خاوند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ٹک ٹاکر خاتون کے شوہر نے بعد میں خود بھی خودکشی کر لی۔واقعے تھانہ ہمک کی حدود لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا، ٹک ٹاکر خاتون کی شناخت ثنا جاوید جو کہ اٹک کی رہائشی تھی۔متن مقدمہ کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ہمک پولیس نے درج کر لیا، ایک نوجوان لڑکا جس کا نام پتا محمد صادق جس کو سر پر فائر لگا ہوا تھا، ابتدائی طور پر پتا چلا ہے لڑکا اٹک پولیس میں کانسٹیبل تعینات تھا۔صادق اٹک پولیس سے ڈسمس ہو چکا تھا، صادق نے پہلے اپنی بیوی کو فائر مارا اور بعد میں خود کو سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی، موقع پر تین عدد خول اور پسٹل نائن ایم ایم بھی ملا ہے، پولیس نے پستول تحویل میں لے لیا۔ٹک ٹاکر لڑکی ثنا جاوید جس کی پہلے شفیق احمد کے ساتھ شادی ہوئی تھی جس سے اس نے خلع لے رکھی تھی، ٹک ٹاکر خاتون ثنا کی صادق کے ساتھ دوسری شادی تھی۔پولیس کے مطابق ثنا اور صادق میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا، واقع گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین