بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک)
10 اکتوبر 2026

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں بھر پور اندازسے جاری ہیں۔

بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع جعفرآباد میں فیز ون اور ٹو کے مجموعی طور پر 45 منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ یہ 45 ترقیاتی منصوبے 76 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کرلئےگئے۔

ان ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی اور سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں۔ ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا۔

جعفرآبادضلع کے عوام نے منصوبوں کو علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین