راولپنڈی: اڈیالہ روڈ پرسی سی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں تیس مقدمات میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک

83abbaa6 2f8e 437f Bfaa Fc5440176117
83abbaa6 2f8e 437f Bfaa Fc5440176117

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر چیکنگ کے دوران 4 ملزمان نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر عدنان مارا گیا جبکہ اسکے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ
ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم عدنان ٹارگٹ کلنگ، قتل اور بینک وین لوٹنے کے دوران سیکورٹی گارڈ کے قتل میں انتہائی مطلوب تھا۔

ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

گزشتہ سال کہوٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران 4 افراد کو قتل کرنے میں بھی ملوث تھا۔

اس کے علاوہ کرپا میں 2 سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

آپریشن جاری
سی سی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ فرار ہونے والے 3 ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔جلدمکزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین