راولپنڈی: تھانہ میں پولیس اہلکار کی شہری سے بدسلوکی، چہرے پرجوتا دے مارا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
راولپنڈی کے تھانہ میں غریب شہری سے پولیس اہلکار نے بدسلوکی کردی ۔

تھانہ گوجرخان میں باوردی پولیس اہلکار نے تھانے میں بیٹھے شخص سے بدسلوکی کی۔

مسلح بارودی کانسٹیبل نے فیاض ججی نامی شخص کو چہرے پرجوتا دے مارا۔ واقعے کی ویڈیومنظر عام پر آگئی ۔

ذرائع کا کہناہے ویڈیو میں مارپیٹ کے شکار شخص کوبغیر جوتوں اور پھٹے ہوئے کپڑوں میں تھانہ گوجر خان میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں چند دیگر افراد کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جومبینہ طور پر دوسرے فریق سے معلوم ہوتے ہیں۔

ذرائع نے مذید بتایا کہ ویڈیو میں دوران گفتگو پھٹے کپڑوں والے شخص اور کمرے میں بیٹھے افراد کے مابین تکرار ہورہی ہے۔ اسی دوران مسلح باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں جوتا اٹھائے وہاں آتا ہے اور فیاض ججی کے چہرے پر جوتا دے مارتاہے۔

پولیس اہلکار شہری کے چہرے پرجوتا مارتے ہوئے اسے خاموش رہنے کا حکم دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

پولیس کا موقف
پولیس کے مطابق دو فریقین مکان پر مبینہ قبضے کے لڑائی جھگڑے پر 15 کال کے بعد تھانہ گوجرخان میں منتقل کئے گئے تھے۔

اسی دوران پولیس کانسٹیبل کی جانب سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ افسران کے نوٹس میں دے رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین