راولپنڈی: تھانہ میں شہری سے بدسلوکی، سی پی اوکا سخت نوٹس ، کانسٹیبل معطل، چارج شیٹ ،انکوائری کاحکم۔

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
راولپنڈی تھانہ میں شہری سے بدسلوکی کی خبر پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لے لیا۔

واقعے کی تفصیل
دو فریقوں میں مکان پر مبینہ قبضہ کے تنازعہ کی شکایت پر 15 کال پرفریقین کو تھانہ گوجرخان منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس معاملہ کی ویڈیو میں اس دوران فیاض ججی نامی شخص بغیر جوتوں اور پھٹے کپڑوں میں تھانے میں بیٹھا ہوا تھا۔دوسرے فریق کے افراد کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں ۔

دوران تکرار اچانک مسلح باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں جوتا اٹھائے آیا اور فیاض ججی کے چہرے پر جوتا دے مارا تھا۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار "تھانے بیٹھ کر دھمکیاں دے رہاتھا” اور چہرے پر جوتا مارتے ہوئے خاموش رہنے کا حکم دیتے بھی سنا جا سکتا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا ایکشن:
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوجرخان کے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کر کے کلوز لائن کر دیاہے

کانسٹیبل کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے جبکہ ایس پی صدر کو واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر سی پی او کا کہنا تھا کہ "کسی شہری پر تشدد یا ناروا سلوک کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا”۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین