وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اقدام : ہولی فیملی ہسپتال کو کینسر کے علاج کی جدیدکیرو ابلیشن مشین مل گئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)
کینسر کے مریضوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا بڑا اقدام۔ کینسر کا شکار مریضوں کے علاج کے لیے کیرو ابلیشن مشین ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے میں مشین کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔

مشین کی افادیت
اس مشین کے ذریعے چھاتی، پھپھڑوں اور جگر کے کینسر کا شکار مریضوں کا علاج ہوگا۔

کینسر کی سٹیج ون اور سٹیج ٹو کے مریضوں کو کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سے نجات مل سکے گی۔

ایم ایس ہولی فیملی کا بیان
ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر اعجاز بٹ نے بتایا کہ کیرو ابلیشن مشین ہولی فیملی ہسپتال کے مین آپریشن تھیٹر کے ساتھ انسٹال کی جائے گی۔

او پی ڈی میں مریضوں کی رجسٹریشن کرکے ان کے علاج کا شیڈول بھی جاری کیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں منصوبہ
لاہور کے میو ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین پہلے ہی کام کر رہی ہے۔

اسی طرح ملتان کے نشتر ہسپتال، نواز شریف کینسر ہسپتال سرگودھا اور ہولی فیملی ہسپتال میں بھی یہ مشینیں لگائی جا رہی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین