اسلام آباد:متعدد افسران کےتقرر و تبادلے،معطل اے ایس پی سارہ علی بحال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے متعدد افسران کےتقرر و تبادلے کردئیے ۔معطل اے ایس پی سارہ علی کوبحال کردیاگیاہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس سمیرا شیخ کی تعیناتی میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی۔

تقرر کے منتظر محمد رمضان کو ڈپٹی سیکرٹری وزارت دفاع تعینات کر دیا گیا۔

ڈپٹی سیکرٹری اسرار احمد کا وزارت دفاع سے وزارت موسمیاتی تبدیلی تبادلہ کر دیا گیا۔

سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جمال حیدر کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

گریڈ 19 کے ندیم اصغرکوایک سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات کردیاگیاہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے زین العابدین کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

سیکشن آفیسر اسد علی کا آبی وسائل ڈویژن سے دفاع ڈویژن تبادلہ کردیاگیاہے۔

پولیس سروس گریڈ 17 کی معطل اے ایس پی سارہ علی ہاشمی کو بحال کر دیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین