جماعت اسلامی سےمذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ختم،20ستمبرکامارچ طے ہے،لیاقت بلوچ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام تجاویز دلائل کے ساتھ حکومت کے سامنے پیش کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد نے تسلیم کیا ہے کہ ریلیف کے اقدامات سے پہلے مشاورت ہونی چاہیے تھی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور 45 مقامات پر دھرنےدئیے جارہے ہیں،اسی احتجاج کی بنیاد پر حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ 20 ستمبر کا اسلام آباد مارچ طے ہے اور یہ مکمل طور پر پرامن ہوگا لیکن اگر حکومت پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس تجویز پیش کرے توجماعت اسلامی اپنے موقف پرازسرنو غورکرسکتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین