معروف اداکارہ صبافیصل کا طلاق کےبڑھتے رجحان پر تشویش کااظہار،تنقید کی زد میں

کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ماضی میں طلاق ہو جاتی تو تین مہینے تک سوگ منایا جاتا تھا لیکن اب سب کچھ نارمل ہو گیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جن خواتین کی طلاق ہوتی تھی ان کے والد لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر پاتے تھے، سر نہیں اٹھا سکتے تھے تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے، اب سب کچھ نارمل ہوتا جا رہا ہے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ آج کل طلاق معمول بنتی جا رہی ہے، یہاں تک کہ بعض خواتین دوستوں کو بتاتی ہیں کہ طلاق کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور وہ ذہن پرسکون کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے واپس آئی ہیں، اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین