کوئٹہ(ویب ڈیسک) ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ شروع ہوگیاہے۔
چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھر سے 81 ٹیمیں شریک ہیں۔
افتتاحی میچ میں بلوچ کلب نوشکی نے افغان کلب چمن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کر کے بھرپور داد سمیٹی۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ماہی گیری حاجی برکت رند ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
فٹبال گولڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 30 لاکھ، رنر اپ کو 15 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔





























