
کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کورنگی فشریز ہاربر پر 100 ایکڑ پر محیط میری کلچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ پیش کر دیاہے۔
کورنگی فشریزہاربرکراچی میں ماہی گیری اورفشریز سے متعلق سرگرمیوں کےلئےایک اہم بندرگاہ کےطورپرکام کررہاہے۔
مجوزہ میری کلچر اسٹیٹ میں فش فارمنگ،ہیچریز،تحقیق، پراسیسنگ اورویلیوایڈیشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے میں 30 ایکڑ میری کلچر زون، 20 ایکڑ ہیچری زون، 20 ایکڑ ایکوا ریسرچ پارک اور 20 ایکڑ کمرشل ڈسٹرکٹ شامل ہیں۔
میری کلچر اسٹیٹ میں کولڈ چین، کمرشل سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے نظام بھی قائم کئے جائیں گے۔
یہ اقدام فشریز کے شعبے کوجدید خطوط پراستوارکرنے،برآمدات بڑھانے اورساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔





























