اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔*
عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ آئندہ کیا جائے گا، جس کے خلاف اگر کوئی ایف آئی آر ہو تو وہ قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ملک عامر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پولیس حکام کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔





























