پنجاب: ہارڈشپ بنیادپراساتذہ کی ای ٹرانسفرزکی منظوری، طلاق،خلع،شوہر وفات والی اساتذہ بھی اہل قرار

لاہور (بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی ہارڈ شپ کی بنیاد پر ای ٹرانسفرز کھولنے کی منظوری دیدی ہے جسکے تحت پنجاب میں اساتذہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے

ذرائع کے مطابق ہارڈشپ کی بنیاد پر تبادلوں کے تمام احکامات پورٹل پر جاری ہوں گے، ہارڈشپ تبادلوں کے لیے طلاق یافتہ خواتین اساتذہ طلاق کی بنیاد پر تبادلے کی درخواست دینے کی اہل قرار دی گئی ہیں جبکہ بیوہ خواتین اساتذہ شوہر کی وفات کی بنیاد پر تبادلے کی درخواست دینے کی اہل ہوں گی

اسی طرح خلع حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ بھی تبادلے کی اس سہولت کی اہل قرار دی گئی ہیں، اس کے علاوہ معذوری، طبی وجوہات، ویڈلاک میاں بیوی کی ملازمت یا تعیناتی کے حوالے سے متعلقہ پالیسی کے تحت تبادلے کی درخواستیں بھی دی جا سکیں گی

خصوصی حالات میں اکیلے بچوں کی پرورش کرنے والے والدین اور شادی کے بعد تبادلے کی خواہش مند خواتین اساتذہ بھی تبادلوں کی درخواست دے سکتی ہیں

ذرائع نے مذید بتایاکہ آن لائن درخواستوں کی وصولی 28 ستمبر تا 8 اکتوبر تک ہوگی اور ڈسٹرکٹ ہارڈشپ کمیٹی کی سفارشات 10 تا 16 اکتوبر تک حتمی طور پر مرتب کرنے کی پابند ہوں گی، ضلعی کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اعتراضات 18 اکتوبر تا 3 نومبر تک کیے جا سکیں گے

ذرائع کا کہناہےکہ ضلعی کمیٹی کے فیصلے سے غیر مطمئن اساتذہ ڈویژنل گریوینسز ریڈریسل کمیٹی کے سامنے اپنی درخواست یا اعتراض جمع کروا سکیں گے، ڈویژنل کمیٹی کی جانب سے اعتراضات کی کارروائی 4 تا 20 نومبر تک مکمل کی جائے گی، ڈیپارٹمنٹل ہارڈشپ کمیٹی کی کارروائی 21 تا 27 نومبر تک مکمل ہوگی

ہارڈشپ پر تبادلوں کے احکامات 29 تا 30 نومبر تک دو دنوں میں لازمی طور پر جاری کرنا ہوں گے جس کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز خود مانیٹرنگ کریں گی، اساتذہ کی کمیٹیوں کے خلاف شکایات سے لے کر باقی دیگر مسائل بھی جانچیں گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین