پنجاب کےسرکاری سکولوں میں 25 ہزار ڈیلی ویجزاساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

لاہور (بیورو رپورٹ)
حکومت پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں کلاس ون سے سیکنڈ ایئر تک پڑھانے کے لیے 25 ہزار ڈیلی ویجز سکول ٹیچرز انٹرنیز فوری طور پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے

بتایا گیا ہے کہ ان ڈیلی ویجز اساتذہ کو تمام الاؤنسز وغیرہ تنخواہ میں ہی شامل کر کے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے، ان 25 ہزار ڈیلی ویجز میں پرائمری کلاس ٹیچرز 6133، مڈل کلاس ٹیچرز 6012 اور میٹرک انٹرمیڈیٹ کلاسز ٹیچرز 12855 شامل ہیں

ان میں سے ضلع راولپنڈی محکمہ تعلیم 918، ڈسٹرکٹ اٹک 483، ضلع جہلم 349 اور ڈسٹرکٹ چکوال میں 404 ڈیلی ویجز اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، سب سے زیادہ ضلع فیصل آباد کو 1847 سکول ٹیچرز انٹرنیز بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح لاہور کو 960، گوجرانوالہ ضلع 649 اور ملتان ڈسٹرکٹ 664 ٹیچرز بھرتی کرے گا

پرائمری ٹیچرز کی تنخواہ 50 ہزار روپے، مڈل ٹیچرز 55 ہزار اور ہائی کلاس ٹیچرز 60 ہزار روپے ہوگی، چھٹی کرنے پر تنخواہ کاٹی جائے گی جبکہ ان بھرتیوں کا عمل اکتوبر میں مکمل کیا جائے گا

اس میں حکومت پنجاب نے بے روزگار اور تعلیم یافتہ نوجوان، بے روزگار اور ریٹائرڈ اساتذہ جن میں مرد خواتین شامل ہیں کو بھی ملازمت کے لیے اہل قرار دیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں ذمہ دار بیوروکریٹس کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں کے عمل کو سو فیصد شفاف تو ہر صورت بنایا ہی جائے گا بلکہ ان بھرتیوں میں غریب اور پسماندہ خاندانوں، محروم طبقہ کو ترجیح دی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین