بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر، کشمیری امریکی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے باہر بھرپور احتجاج

نیویارک (ویب ڈیسک)کشمیری امریکی کمیونٹی کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹراین پلازہ کے باہربھارےی وزیر خارجہ کی تقریر کے موقع پرایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، خواتین، بچوں اور بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنے "ایک پکار” کے عنوان کے تحتاقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کئے گئے اسکے دیرینہ وعدے اور قراردادیں یاد دلائی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور انسانی حقوق کی بحالی کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرے کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے پوڈیم سے بھارتی مندوب کو خطاب کی اجازت دینے پر سخت مایوسی کا اظہار اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسے ملک کے نمائندے کو عالمی فورم فراہم کرنا جس کا انسانی حقوق کا ریکارڈ داغدار ہو، معصوم متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور انصاف کا خون کرنے کے مترادف ہے۔اقوام متحدہ کو کسی ظالمانہ ذہنیت کو شہ دینے کے بجائے سچ اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے ۔
مظاہرے کے اختتام پر اقوام متحدہ کے حکام کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی، جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لئے فوری سفارتی مداخلت کامطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین