اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی لانگ مارچ موخرکے باوجودM-1اورM-14 تاحال بندہیں جبکہ باقی شاہراہیں کھول دی گئی ہیں اورٹریفک پھرسی رواں دواں ہوگئی ہے۔
بتایاگیاہے کہ نیشنل ہائی ویز این 5 پر اٹک خورد کے مقام پر رکھی رکاوٹیں ہٹا کر جی ٹی روڈ کو تو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے تاہم موٹر وے ایم ون اور ایم 14 ہکلہ سی پیک اتوار کی رات آخری اطلاعات تم بند تھیں مگررکاوٹیں ہٹائے جانے کا کام رات گئے تک جاری بتایاگیاہے۔
اسی طرح این 5 کے پنجاب کو کے پی سے ملانے والے اٹک خورد کے مقام پر شاہراہوں کے دونوں جانب رکھے گئے کنٹینرز اور سڑک پر بچھائی گئی کیلوں والی جستی چادریں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہٹا دی گئیں ہیں جس کے بعد جی ٹی روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور اتوار کی صبح جی ٹی روڈ این 5 پرٹریفک رواں دواں بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب موٹر وے ایم ون جس پرصوابی سے اسلام آباد کی طرف اوراسلام آباد سے صوابی کی جانب شاہراہوں کو ریت اور مٹی کی بوریوں سے بھرے کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کرکے 23 ستمبر کی رات سے تاحال بند رکھا گیاہے۔اسلام آبادآنے والے رابطہ پل اور پوائنٹس پر بھی رکاوٹیں برا قرار بتائی گئی ہیں۔
ادھرایم 14 سی پیک روٹ کوبھی بند رکھا گیاہے تاہم بتایاگیاہے کہ سوموارکی صبح تک تمام تر شاہراہیں مکمل طور پر کھول دی جائیں گی۔





























