اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان موٹروے پولیس نے کہاہے کہ موٹروےایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے کے سوموارکی رات گئے جاری بیان میں مذیدکہاگیاہے کہ ایم 14، ہکلہ تا کنڈل پر تاحال بحالی کا کام بدستور جاری ہے
موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والا لوپ (رابطہ سڑک) پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم ون کے ذریعے اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک برہان انٹرچینج سے آؤٹ ہو کر بذریعہ جی ٹی روڈ حسن ابدال سے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے کو جھاری کس انٹرچینج سے جوائن کر سکتی ہے۔
جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔





























