ایف بی آر نے مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پرٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

  1. اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کی مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پرٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر نمبر 3 برائے 2026-27 کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214A کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 30 ستمبر 2026 تک ریٹرن جمع کرانے والے افراد کے لیے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹیکس گوشوارے 15 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ توسیع کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں پر کیا گیا۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین