اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی تھری ایم پی اوکے تحت حراست کے خلاف کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نوازمیمن کو نوٹس جاری کر دیاہے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے بدھ کو عادل بازئی اور داؤڑ کنڈی کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کل (یکم اکتوبر)تک جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے وکیل بابر اعوان کے دلائل سن کر ابتدائی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔درخواستوں میں تھری ایم پی او کے تحت حراست کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔





























