پی ٹی آئی سیاسی وکورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،اکثریت مزاکرات کی حامی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی و کور کمیٹی کے اکثریتی ارکان نے حکومت سے مزاکرات کی حمایت کردی۔اسلام آبادہیرالڈپی ٹی آئی جلاس کی اندرونی کہانی سامنےلے آیا۔

اسلام آبادہیرالڈکوبتایاگیاہے کہ پی ٹی آئی اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جس پرسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آرہاہے۔

سیاسی و کور کمیٹی ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ مذاکرات کا سلسلہ بڑھایا اور اسے وسیع کیاجائے۔اگر حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تولانگ مارچ ختم کرنے کی بجائے تاریخ بڑھائی جا سکتی ہے جس سےعام لوگوں میں پارٹی کے جمہوریت پسند ہونے کا امیج بھی بہتر ہوگا۔

اراکین نے رائے دی کہ حکومت سے مزاکرات کرنے سے آئے روز کی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بھی ختم ہوگی اور اسے حکومت سے مزاکرات کے ایجنڈا میں بھی رکھاجائے۔اراکین نے یہ بھی رائے دی کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی بانی سے ملاقات کی صورت میں کوئی راہ نکل سکتی ہے۔کچھ ارکان نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما بھی جائیں۔

اجلاس میں لانگ مارچ موخر یا منسوخ کرنے کی تجاویز بھی لی گئیں۔

سابق وفاقی وزیرعلی محمد خان نے رائے دی کہ لانگ مارچ ایک صورت میں موخر ہو سکتا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے، حکومت بانی کو ہسپتال منتقل کرے۔ان کی بہنوں کو رہا کرکے ملاقات کرائے اور میڈیکل بورڈ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا جائے۔ علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت سے بانی کے مقدمات کی جلدسماعت کے لئے تعاون بھی حاصل کیاجائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین