امریکی صدرکاڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کااعلان

(ویب ڈیسک)

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دیں گے۔

امریکی صدر نے یہ اعلان جی سیون ممالک کی جانب سے اگلے 4 ماہ میں 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر راضی ہونے کے بعد کیا۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر اپنے ذخائر سے ڈیزل ریلیز نہ کیا تو امریکہ انہیں ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔

ادھر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار ریکارڈ 2 پاؤنڈ فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین