اسلام آباد (ویب ڈیسک)
07۔2027
بلوچستان کے ضلع ژوب میں جدید آئی ٹی ہب کا قیام نوجوانوں کے لیے جدید ہنر اور روزگار کی جانب اہم پیش رفت قراردی جارہی ہے۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور حکومتی تعاون سے یہ اہم منصوبہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل کیا گیاہے۔
بتایاگیاہے کہ یہ اقدام ژوب جیسے دور افتادہ علاقے میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے میں مددگار ہے۔ ژوب کا نیا آئی ٹی سینٹر علاقے میں روزگار کے نئے اور بہتر مواقع پیدا کرنے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
جدید سہولیات فراہم کرنے والا یہ منصوبہ بلوچستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔





























