جوائنٹ سیکرٹری خزانہ مریم کیانی کا آئی ایم ایف میں تقرر،متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن مریم کیانی کا آئی ایم ایف میں تقرر کر دیاہے۔

مریم کیانی کو سینئر ایڈوائزر ٹو ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف مقرر کیا گیاہے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کی مریم کیانی کو 3 سال کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں تعینات کیا گیاہے۔

علاوہ ازیں تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) میر باز خان کا بلوچستان تبادلہ کردیاگیاہے اور ڈاکٹر سارہ گل کا کیپیٹل ہاسپٹل سے پولی کلینک اسلام آباد تبادلہ کیاگیاہے۔

ڈی جی آڈٹ خیبر پختونخوا شوکت حسین کا اکاؤنٹس افسر قومی ادارہ صحت اسلام آباد اور چیف انٹرنل آڈیٹر سینیٹ سیکرٹریٹ عمر علی شاہ بنوری کی تعیناتی میں 3 ستمبر 2028 تک توسیع دے دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین