گورنر راج حکومت کا آخری آپشن ہوگا، کوشش ہے اس نوبت تک نہ آنا پڑے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
07اکتوبر2026

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گورنر راج حکومت کا آخری آپشن ہوگا، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس آپشن تک نہ جانا پڑے، تاہم اگر کوئی راستہ باقی نہ بچا تو دارالحکومت کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہر دو تین ماہ بعد لشکر کشی کے ذریعے دارالحکومت پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر اسلام آباد پر حملہ کیا جائے گا تو حکومت کو پاکستان کے دارالحکومت کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔ گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ حالات اور دستیاب آپشنز کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ پاکستانی عوام میں اتنا سیاسی شعور ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو سمجھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانیوں کے خون میں ملوث قوت کے ساتھ سیاسی اتحاد اور تعاون قابل قبول نہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور طالبان کے درمیان روابط کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین