اسلام آباد (ویب ڈیسک)
9 اکتوبر 2026
پاکستان حکومت نے پولیس سروس گریڈ 19 کے حسام بن اقبال کی خدمات این سی سی آئی اے سے وفاقی پولیس کے سپرد کر دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن عبدالجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سیکشن افسر ثانیہ اکرم کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
او ایس ڈی محمد اویس ہاشمی کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر تحسین زہرہ کا خیبرپختونخوا سے وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، فارماسسٹ عصمہ مقصود کا پنجاب حکومت سے پمز ہسپتال اسلام آباد اور میڈیکل افسر ڈاکٹر توصیف احمد کا خیبرپختونخوا حکومت سے پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن عظمت حسین خان 9 مارچ 2027 کو مدت ملازمت کی تکمیل پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے۔






























