راولپنڈی (ویب ڈیسک)
07 اکتوبر 2026
راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی کو گھر کے گیٹ پرگن پوائنٹ پرمسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیاہے۔مری روڈ سے 2نامعلوم موٹرسائیکلوں پر سوار نقاب پوش ملزمان ایک فیملی کا تعاقب کرتے ہوئے انکے گھر تک پہنچےتھے۔
نامعلوم مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر خواتین سے سونے کے طلائی زیورات چھین لئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کومل گئی ہے تاہم سردست ملزمان کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔
پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے ان سے سونے کی 4 طلائی چوڑیاں اور 2 انگوٹھیاں چھین کر فرارہوئے۔
تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج و موقع کی شہادتوں کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔






























