8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے، سانحے کا غم آج بھی تازہ

F0972035 Bf81 493e B018 4ba4af23dfa1
F0972035 Bf81 493e B018 4ba4af23dfa1

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
08اکتوبر۔2026

پاکستان میں 8اکتوبر2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے ہیں لیکن اس المناک سانحہ کا غم آج بھی تازہ ہے اوراپنوں کو کھونے والے کشمیری اس قیامت خیز لمحے کو نہیں بھولے۔

انکا کہنا ہے کہ زلزلے کی قیامت خیز گھڑی میں پاک فوج کے جوانوں نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیواوربحالی کے لئے دن رات کام کیا۔

آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ خونی رشتوں کو آنکھوں کے سامنے تڑپتے دیکھنے والوں کے لیے پاک فوج کے جوان امید کی کرن بنے۔

شہریوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے دن رات کام کیا۔ 8 اکتوبر 2005 کو پاک فوج نے جو کردار ادا کیا اسے بھلایا نہیں جا سکتا، اس نے ثابت کیا کہ کشمیر واقعی پاکستان کی شہ رگ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین