اجمل بلوچ کی قیادت میں تاجروں کے وفد کی ڈی جی ای پی اے سے ملاقات،شاپنگ بیگز کا مسئلہ زیر غور

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
20 اکتوبر 2026

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈائریکٹر ای پی اے ڈاکٹر محسنہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد میں آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ، آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ، جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان، سنگم مارکیٹ کے صدر مہتاب عباسی سمیت دیگر تاجر رہنما شامل تھے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ شاپنگ بیگز پر پابندی کے باعث تاجر برادری کو کاروبار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت شاپر بیگ کا متبادل فراہم کرے، چھوٹے تاجر جو ایک درجن انڈے، ایک کلو چینی یا آدھا کلو دودھ فروخت کرتے ہیں ان کے لیے شاپر کے بغیر کاروبار ناممکن ہو گیا ہے۔ تاجر قانون پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں مگر متبادل فراہم کیا جائے۔

ڈی جی ای پی اے سید ابرار شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق ممنوعہ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، پانی کی بوتلوں اور کولڈ ڈرنکس کی پیکنگ کے لیے بھی متبادل پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز بعد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، ضلعی انتظامیہ اور شاپنگ بیگز بنانے والوں کا اجلاس بلایا جائے گا، آئندہ اجلاس میں چھوٹے تاجروں کے لیے شاپنگ بیگز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وفاقی آئینی عدالت میں...

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

تازہ ترین