کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
20 اکتوبر 2026

وفاقی آئینی عدالت میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں محمدیوسف جاوید ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں 11 اکتوبر 2026 کے ہنگامی حالت کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کوچیلنج کیا گیا ہے اور وفاق، صدر پاکستان، گورنر خیبرپختونخوا، حکومت خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

محمدیوسف جاوید ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ ہنگامی حالت کے غیر معمولی اختیارات آئین کے تابع ہیں اور ان کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے، فریقین کو ایمرجنسی اور گورنر راج کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

تازہ ترین