قرضوں میں اضافے کی رفتار کم ہوگئی،جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 68 فیصد رہ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
20 اکتوبر 2026

قرضوں میں اضافے کی رفتار کم ہوگئی،جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 68 فیصد رہ گئی ہے۔

پاکستان کے ذمے قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر وزارت خزانہ نے واضح کیاہے کہ قرضوں میں اضافے کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2023 میں قرضوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم مالی سال 2026 میں یہ اضافہ کم ہو کر 7.7 فیصد رہ گیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اگست 2026 میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 689 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرکاری شعبے کے بیرونی قرضوں کا تناسب 33 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گیا۔

اعلامیہ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی کے تخمینے میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، مالی سال 2025 میں قرضوں کی ادائیگی کا تخمینہ 8.9 ٹریلین روپے تھا جو مالی سال 2026 میں کم ہو کر 6.9 ٹریلین روپے رہ گیا، اسی طرح حکومتی آمدن میں سے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہونے والا حصہ 64 فیصد سے کم ہو کر 38 فیصد رہ گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 سے اب تک تقریباً 5.9 ٹریلین روپے کے مہنگے قرضے قبل از وقت ادا کیے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ ملکی قرضوں کی اوسط مدت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فوری ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

نیب نے تیسری سہ ماہی میں 9180 ارب روپے کے اثاثے بازیاب کرائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 قومی احتساب بیورو (نیب)...

گورنر راج کے بعدپشاور میں بھرپورصفائی مہم شروع کردی گئی

پشاور(بیورورپورٹ) 20 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد...

تازہ ترین