بدلتا،نکھرتا،مضبوط خیبر پختونخوا مہم:پشاورناردرن بائی پاس منصوبے پرتعمیراتی کام تیز، بیشتر پیکیجزآخری مراحل میں

پشاور(بیورورپورٹ)
24 اکتوبر 2026

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کی عوام کے لئے تحفہ، بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام کو تیزی سے شروع کر دیا ہے۔

بتایاگیاہے کہ چارسدہ روڈ فلائی اوور پر 25 فیصد، پیکیج ٹو پر 79 فیصد، پیکیج تھری اے پر 82 فیصد جبکہ پیکیج تھری بی پر 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

چارسدہ روڈ فلائی اوور پر ریٹیننگ وال کی بنیادوں میں کنکریٹ ڈالنے اور پل کی شٹرنگ کا کام جاری ہے، ناردرن بائی پاس پشاور کے پیکیج ون کا تعمیراتی کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

ناردرن بائی پاس کے پیکیج ٹو میں شولڈرز پر سب بیس میٹریل ڈالنے اور ریٹیننگ وال کی اسٹیل فکسنگ پر بھی کام جاری ہے، پیکیج تھری اے میں پل نمبر 3 پر حفاظتی تعمیراتی کام کی شٹرنگ جاری ہے۔

پیکیج تھری بی میں ناصر باغ کے قریب سڑک کی سب گریڈ تیاری اور سب بیس میٹریل ڈالنے کا کام جاری ہے، پیکیج تھری بی میں سات اسپین والے پل کے ٹرانسمز کی شٹرنگ اور اسٹیل فکسنگ پر کام جاری ہے۔

یادرہے کہ ناردرن بائی پاس منصوبے کی تکمیل کی 31 جنوری 2027 ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی مہم تیز

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر...

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھرچوری ہوگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما اورسابق...

چین سےسرحدی جھڑپوں میں شدت، بھارتی افسر کا دفاعی ناکامی کا اعتراف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 24 اکتوبر 2026 بھارت کے تمام ہمسایہ...

افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کا خدشہ، روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 23 اکتوبر 2026 افغانستان سے دراندازی اور...

تازہ ترین