پنجاب کوفلم، ڈرامہ،ثقافت اور سیاحت کامرکز بنانےکے لئے سب سےبڑا پراجیکٹ تیار

03873215 4e99 442b 97be F68bffe173d0

لاہور(کلچرل ڈیسک)
25 اکتوبر 2026

صوبہ پنجاب کو فلم، ڈرامہ، ثقافت اور سیاحت کا مرکز بنانے اور شاندار ماضی کی آب و تاب واپس لانے کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ تیاری کے آخری مرحلہ میں داخل ہوگیاہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پاکستان اور پنجاب کے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا۔

مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں بننے والی پنجابی فلموں کو 35 اور اردو فلموں کو 20 فیصد ریبیٹ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

صوبہ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں فلمی صنعت کی بحالی، جدید فلم سازی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اور پاکستان کا پہلا رائلٹی قانون بنانے کی منظوری دے دی اور پنجاب فلم اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب نے فلم اینڈ میوزک سکول، فلم ٹریڈنگ ہاؤس، پوسٹ پروڈکشن فسیلیٹی، سٹوڈیو کمپلیکس، جدید ترین فلم سٹوڈیوز، پاکستان کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ریبیٹ فریم ورک اگلے ہفتے اتھارٹی میں پیش کیا جائے، ریبیٹ پالیسی کے ذریعے فلم سازوں کی مالی مدد اور معیاری فلموں کی تیاری ممکن ہوگی، فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

شوٹنگ کے بہترین مقامات کے انتخاب میں مدد دینے کے لیے آن لائن ون ونڈو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مالی سال 2026-27 کا فلم سٹی اتھارٹی کا 58 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ جائزہ کے لیے فنانسنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

فلم سٹی اتھارٹی کی 53 آسامیوں پر پہلے مرحلے میں 26 افراد بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی، بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار بورڈ کے پاس ہوگا۔

اجلاس میں چھ مختلف کمیٹیوں کے قیام اور پنجاب فلم فنڈ کمیٹی تشکیل دینے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پرانے سینما گھروں کی بحالی، سولر سسٹم کی تنصیب اور عوام کو تفریح کی کم قیمت سہولیات کی فراہمی کی منظوری دی گئی اور سینما گھروں کی بکنگ کا نظام آن لائن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نوجوان فلم سازوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے ٹریننگ پروگرام کی منظوری دی گئی، بین الاقوامی ماہرین نوجوان فلم سازوں کو جدید فلم سازی کی تربیت دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ پانچ سال میں پنجاب عالمی معیار کے سکرین ٹورازم کا مرکز بنے، کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا کو پنجاب کی منفرد اور قیمتی ثقافت اور نایاب ورثہ دکھائیں گے، فلم سٹی فلمی صنعت کی بحالی، سرمایہ کاری، روزگار کے فروغ اور عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے کا مکمل ایکو سسٹم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات، 7 سے 10 دن کی مہلت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن...

سپریم کورٹ نے25 سالہ لڑکی کوزبح کرکے قتل کرنے کے مقدمہ کےملزم کوبری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 پاکستان کی سپریم کورٹ نے 25 سالہ...

بیس سالہ نوبیاہتاپرسسرالیوں کاتشدد،غیروں کے گھرجانے سے انکارپرسر مونڈھ ڈالا، قید رکھنے کاانکشاف

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) 27اکتوبر2026 راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے شاہ خالد...

پاکستان کےمعاشی اشاریے بہتر،براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ، وفاقی مشیر خرم شہزاد کادعوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 اقتصادی و مالیاتی اصلاحات کے وفاقی مشیر...

تازہ ترین