شاہدرہ ڈیم منصوبے کی تعمیر جلد،اسلام آباد کویومیہ ایک کروڑگیلن پانی ملے گا۔

  • اسلام آباد(ویب ڈیسک)
    28 اکتوبر 2026

سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں فراہمی آب کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے شاہدرہ ڈیم منصوبے کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی جس سے یومیہ 50 لاکھ سے ایک کروڑ گیلن پانی فراہم ہوگا۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں یہ منصوبہ اسلام آباد کے آبی وسائل میں اضافے اور طویل مدتی آبی تحفظ کو بہتر بنانے کی جانب اہم اقدام ہے۔

کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد اس منصوبے سے نظام فراہمی آب میں سطحی پانی کا نیا ذریعہ شامل ہونے کی توقع ہے، منصوبے کی نگرانی ڈی جی اسلام آباد واٹر سردار خان زمری کر رہے ہیں۔

منصوبے سے یومیہ تقریباً 50 لاکھ سے ایک کروڑ گیلن پانی فراہم ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی مقدار کا تعین ڈیزائن اور تکنیکی جائزوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا، منصوبے کو دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو وفاقی دارالحکومت میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات، 7 سے 10 دن کی مہلت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن...

سپریم کورٹ نے25 سالہ لڑکی کوزبح کرکے قتل کرنے کے مقدمہ کےملزم کوبری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 پاکستان کی سپریم کورٹ نے 25 سالہ...

تازہ ترین