حناجاویدقتل میں مذیدخوفناک انکشافات،ملازم کوگن پوائنٹ پرواردات میں شامل کیاگیا، والدہ کی وزیراعلی پنجاب کو درخواست

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
28 اکتوبر 2026

راولپنڈی ہائی پروفائل حنا جاوید قتل کیس میں مزید ہولناک انکشافات سامنے آگئے، مقتولہ کی واش روم میں شاور سے لٹکی لاش، زخمی چہرے اور کہنی کی مزید تصاویر سامنے آنے کے بعد قتل سے متعلق سنگین سوالات کھڑے ہوگئے۔

حناجاوید مقتولہ کی سامنے آنے والی مذیدتصاویرمیں چہرہ ڈھکا ہوا، دونوں ہاتھ دوپٹےسے پیچھے بندھے تھے جبکہ گردن میں موجودسفید تار واش روم کے شاور کے ساتھ بندھی دکھائی دے رہی ہے۔مذید یہ کہ تصاویرمیں بائیں گھٹنے کے نیچے فرش پرخون کے نشانات بھی واضح دکھائی دیتے ہیں۔ چہرے کی تصویر میں ہونٹوں پر گہرے زخم اورہونٹ پر سوزش نمایاں نظر آرہی ہے۔گردن کو بے دریغ طاقت کے استعمال سے موڑے جانے کابھی انکشاف ہواہے۔اسی طرح دائیں کہنی پر پانچ سوراخ نما گہرے زخم ہیں جنکے بارے میں لواحقین کا شبہ ہے کہ یہ گہری زخم اسکریو ڈیوائس سے لگائے گئے۔ لواحقین کے مطابق اس سفاکانہ تشددسے قتل کوخودکشی کا رنگ دینے کے لئے لاش لٹکائی گئی تاکہ تحقیقات میں قتل کوچھپایاجاسکے۔

دوسری جانب مقدمے میں نامزد ملزم ذیشان کی والدہ شازیہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو درخواست دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بیٹے سے اسلحے کے زور پر قتل میں مدد لی گئی، انکار پر جان سے مارنے کا خطرہ تھا۔ درخواست میں مؤقف ہے کہ واردات کا علم 11 روز بعد ہوا، مقامی شخص تصور عباس چوری کا بہانہ بنا کر شناختی کارڈ لے گیا اور اصل واردات چھپائے رکھی۔

شازیہ بی بی نے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اصل ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے مقتولہ کے اہلخانہ پہلے ہی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرچکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کہہ چکی ہیں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ، وزیراعظم سے ملاقات، 7 سے 10 دن کی مہلت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن...

سپریم کورٹ نے25 سالہ لڑکی کوزبح کرکے قتل کرنے کے مقدمہ کےملزم کوبری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 27اکتوبر2026 پاکستان کی سپریم کورٹ نے 25 سالہ...

تازہ ترین