حکومت پنجاب کی جہلم میں مفت میت منتقلی سروس شروع

جہلم (ویب ڈیسک)
01نومبر 2026

حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مفت میت منتقلی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیاہے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

افتتاح پرمیڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہسپتال میں انتقال کر جانے والے شہریوں کی میتیں مفت ان کے گھروں اور دیہاتوں تک پہنچائی جائیں گی، سوگوار خاندانوں کو کسی خرچ اور پریشانی کے بغیر میت گھر منتقل کرنے کی سہولت فراہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نجی ایمبولینسز کی تلاش اور کرائے کے لیے بحث کی اذیت سے نجات مل گئی ہے، غم کی گھڑی میں شہریوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے یہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ جہلم کے لیے ابتدائی طور پر دو مکمل فعال اور ضروری آلات سے لیس ایمبولینسز مختص کی گئی ہیں، میت منتقلی سروس کے لیے ایمبولینسز کی ضروری اپ گریڈیشن اور عملے کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایمبولینسز اضافی ہیں، ریسکیو 1122 کی عمومی ہنگامی سروسز متاثر نہیں ہوں گی اور میت منتقلی سروس کے لیے الگ عملہ اور گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

یکم نومبر 1984، بھارتی تاریخ کا دردناک باب، سکھوں کے قتل عام کو 42 سال بیت گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یکم نومبر 2026 31 اکتوبر 1984 کو اندرا...

راولپنڈی: گانگو چیک پوسٹ پر پولیس تشددسے شہری جاں بحق،پولیس اہلکاروں پرمقدمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) یکم نومبر 2026 راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے...

پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) یکم نومبر 2026 پی آئی اے کا پہلا بوئنگ...

صادق پبلک اسکول کامیابی، طلبہ نے ڈیکلیمیشن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بہاولپور(ویب ڈیسک) یکم نومبر 2026 صادق پبلک اسکول بہاولپور نے شاندار...

تازہ ترین