اسلام آباد(ویب ڈیسک)
29 اکتوبر 2026
حکومت پاکستان نے بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی ہے۔
بتایاگیاہے کہ اب بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقدلین دین کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو دینا ہوگی۔اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے تھی۔
منی لانڈرنگ روکنےکےلئے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم اس کا نفاذ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔
پاکستان حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات کوبھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے اختیارات دے دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔































