پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

E1a5d5a0 82f4 4bd3 9c8a 4c0b0da39c7d
E1a5d5a0 82f4 4bd3 9c8a 4c0b0da39c7d

راولپنڈی(ویب ڈیسک)
یکم نومبر 2026

پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ لیز پر حاصل کردہ جدید ترین ڈریم لائنر لندن سے پرواز PK786 بن کر اسلام آباد پہنچا۔

یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 787-9 ہے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ڈریم لائنر کا استقبال کیا۔

بوئنگ 787-9 جدید ٹیکنالوجی بشمول ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سے لیس ہے اور کشادہ و آرام دہ کیبن کی خصوصیات کا حامل ہے۔

ڈریم لائنر کی شمولیت پی آئی اے کے فضائی بیڑے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پی آئی اے کا مقصد جدید طیاروں کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات اور مسافروں کو مزید آرام دہ فضائی سفر فراہم کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

یکم نومبر 1984، بھارتی تاریخ کا دردناک باب، سکھوں کے قتل عام کو 42 سال بیت گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یکم نومبر 2026 31 اکتوبر 1984 کو اندرا...

راولپنڈی: گانگو چیک پوسٹ پر پولیس تشددسے شہری جاں بحق،پولیس اہلکاروں پرمقدمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) یکم نومبر 2026 راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے...

حکومت پنجاب کی جہلم میں مفت میت منتقلی سروس شروع

جہلم (ویب ڈیسک) 01نومبر 2026 حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈی ایچ...

صادق پبلک اسکول کامیابی، طلبہ نے ڈیکلیمیشن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بہاولپور(ویب ڈیسک) یکم نومبر 2026 صادق پبلک اسکول بہاولپور نے شاندار...

تازہ ترین