بھارت چین سرحدی جھڑپوں میں شدت،مودی حکومت عالمی تنقید کی زد میں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)
31اکتوبر 2026

بھارت چین سرحدی جھڑپوں میں شدت، مودی حکومت کی دفاعی پالیسی عالمی تنقید کی زد میں آ گئی۔ چین کے سامنے بھارتی سرحدی فورس کی بے بسی کا اعتراف مودی حکومت کی دفاعی پالیسی پر کاری ضرب بن گیا۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق چین کے ہاتھوں سرحدی ناکامی مودی حکومت کی کمزور دفاعی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

الجزیرہ کے مطابق چینی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی سکیورٹی خامیوں کو نمایاں کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی چین بھارت جھڑپوں میں 20 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت نے مودی کی جنگی صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے تھے۔

بھارتی سیٹلائٹ تصاویر نے چین کے برتر تزویراتی کنٹرول اور متنازع علاقوں پر بھارتی ناکامی کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی افواج کی بھارتی سرحد میں کئی کلومیٹر تک پیش قدمی اور خیموں کی تنصیب نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا۔

سکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارت کے ہمسایہ ممالک سے بڑھتے تنازعات نے مودی حکومت کی علاقائی پالیسی اور دفاعی دعوؤں کا پول کھول کررکھ دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

کوئٹہ کی باکسر عابدہ بتول عالمی ٹائٹل جیت کرپاکستان کا نام روشن کرنےکےلئےپرعزم

کوئٹہ(بیورورپورٹ) 31 اکتوبر 2026 صوبہ بلوچستان کی بیٹی عابدہ بتول تھائی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، بری ہونے پر ایف آئی آر کا حوالہ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں دینا غیر قانونی قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 31اکتوبر2026 اسلام آبادہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ مقدمےسے بری...

بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 5 ارب روپے سے زائداخراجات

کوئٹہ(بیورورپورٹ) 31 اکتوبر 2026 صوبہ بلوچستان میں بی ایس ڈی آئی...

اظفر علی ناصر چیئرپرسن سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی( SMPRA) مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 31اکتوبر2026 حکومت پاکستان نے اظفر علی ناصر چیئرپرسن...

تازہ ترین