ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی،سالانہ بنیادوں پررفتار 11.32 فیصد پر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
30 اکتوبر 2026

پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جس کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر رفتار کم ہو کر 11.32 فیصد رہ گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق آلو 3.27 فیصد، پیاز 0.62 فیصد، ٹماٹر 34.91 فیصد، دال چنا 2.11 فیصد، سادہ بریڈ 1.29 فیصد، ڈیزل 2.53 فیصد، جلانے والی لکڑی 0.20 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 0.29 فیصد، دہی 0.46 فیصد اور دودھ 0.48 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 0.35 فیصد، چکن 2.95 فیصد، انڈے 2.81 فیصد، دال مسور 0.43 فیصد، ملک پاؤڈر 0.33 فیصد، ایل پی جی 0.73 فیصد، پٹرول 0.39 فیصد، آٹا 0.83 فیصد اور کیلے 0.71 فیصد سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17,732 روپے تک آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی 0.07 فیصد کمی سے 8.07 فیصد، 17,733 سے 22,888 روپے والے طبقے کے لیے 0.25 فیصد کمی سے 9.92 فیصد، 22,889 سے 29,517 روپے والے طبقے کے لیے 0.20 فیصد کمی سے 8.95 فیصد، 29,518 سے 44,175 روپے والے طبقے کے لیے 0.22 فیصد کمی سے 9.51 فیصد اور 44,176 روپے سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے 0.41 فیصد کمی سے 12.13 فیصد رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین