راولپنڈی میں خواتین کی نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ کا ملزم نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ہاتھوں پکڑاگیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)
3 نومبر 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم فیضان اکرم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا تعلق وزیر آباد سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

این سی سی آئی ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کی تکنیکی جانچ میں مدعیہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں، ملزم کے موبائل سے دیگر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین