ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کےخلاف ایکشن،نام ایکٹولسٹ سے خارج،جرمانے شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
3 نومبر 2026

فیڈرل بورڈآف ریونیونےانکم ٹیکس گوشوارےجمع نہ کروانےوالوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے خارج کر دیئے گئے ہیں، اب انہیں ہر قسم کے لین دین پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیکس ایئر 2026 کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے، جس میں 31 اکتوبر تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے نام لسٹ سے خارج کر دئیےگئے ہیں۔ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تھی، تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والے محض ریٹرن فائل کر کے ایکٹو ٹیکس پیئر نہیں بن سکیں گے، لسٹ میں واپسی کے لئےاضافی سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

ٹیکس دفاترمیں توسیع کی درخواستیں دینے والے بیشتر افراد کے نام نئی ایکٹو لسٹ میں شامل نہیں تاہم انکی درخواستیں منظور ہونے تک اسٹیٹس غیر فعال رہے گا۔ کاروباری نقصانات اگلے سال منتقل کرنے کا حق بھی متاثر ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیاہے۔ایکٹو لسٹ سے باہر رہنے والوں کو ٹیکس ریفنڈ ملنے میں بھی رکاوٹ پیداہوگی۔ایکٹو لسٹ میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے انفرادی ٹیکس دہندگان کو 25 ہزار روپے، ایسوسی ایشنز کو 50 ہزار اور کمپنیوں کو ایک لاکھ روپے سرچارج ادا کرنا ہوگا جسکے بعد انہیں دوبارہ لسٹ میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جاسکے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کےلئے 187 افسران نامزد،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 حکومت پاکستان نے 48ویں...

سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ہاؤسنگ کی ملازمت سےبرطرفی کی حکومتی اپیل مستردکر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 پاکستان کی سپریم کورٹ...

پولیس سروس کے19 سینئر افسران 2027 میں ریٹائرڈ ہونکے،نوٹیفکیشنز جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 3 نومبر 2026 حکومت پاکستان نے پولیس...

تازہ ترین