خیبر پختونخوا میں تاریخی ورثہ کی بحالی،برطانوی دور کاسمر ہیڈ کوارٹرز سیاحتی مرکز بنے گا

پشاور(ویب ڈیسک)
6 نومبر 2026

صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نئی صوبائی حکومت نے لکی مروت میں واقع برطانوی دور کے سمر ہیڈکوارٹرز کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کی سرحد پر واقع شیخ بدین میں تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی کے کام جاری ہیں۔

کے پی کے حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت نوآبادیاتی دور کی تاریخی عمارتوں کو ریسٹورنٹس اور گیسٹ ہاؤسز میں تبدیل کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سیاحتی منصوبوں سے مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا اور لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

کے پی کے کی نئی صوبائی حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو عوام کی جانب سے قابل ستائش قراردیا گیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین